اردو احادیث

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب پیے تو داہنے ہاتھ سے پیے. اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے.
صحیح مسلم 5265
جلد 5


==========================================================================

سول الله صلی الله عليه وسلم جب غسل جنابت فرماتے تو (پہلے) اپنا ہاتھ دھوتے.
صحیح بخاری 262
جلد 1


=========================================================================
رسول الله صلی الله عليه وسلم جب غسل فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے پھر نماز کے وضو جیسا وضو کرتے، پھر پانی میں اپنی انگلیاں داخل فرماتے اور ان سے بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے. پھر اپنے ہاتھوں سے تین چلو سر پر ڈالتے پھر تمام بدن پر پانی بہا لیتے.
صحیح بخاری248
جلد1
========================================================================
ایک بدو (دیہاتی) نے مسجد میں پیشاب کر دیا کچھ لوگ (اسے روکنے کے لیے) اس کی طرف بھاگے رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
اس کا پیشاب بند نہ کرو. (یعنی اسے اذیت مت دو) پھر پانی کا ایک ڈول منگوا کر اس جگہ پر بہا دیا.
سنن ابن ماجہ 530
جلد 1
=======================================================================
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے شیر خوار بچے کے پیشاب کے بارے میں فرمایا:
لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے.
سنن ابن ماجہ 525
جلد 1
نوٹ: جو شیرخوار (لڑکا) ٹھوس خوراک کھانا شروع کر دے اس کا پیشاب بھی دھویا جائے گا.
=====================================================================