Thursday, December 08, 2016

صرف 15 روز میں توند سے نجات، راز ہے "زیرہ"




زیرہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو مختلف قسم کے متعدد طبی مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.. مگر کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ زیرہ استعمال کیا جائے تو یہ 15 سے 20 روز میں انسان کا وزن کم کرنے خاص طور پر توند سے نجات دلانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے؟
صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق مٹاپے کا شکار 88 خواتین پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وزن کو کم کرنے کے لیے زیرہ ایک انتہائی مؤثر مواد ہے اس لیے کہ یہ حراروں کو جلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی زیرے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں کولسٹرول کو کم کرنا ، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا ، یادداشت بہتر بنانا ، قوت مدافعت کو بڑھانا ، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے۔
مندرجہ ذیل 4 طریقوں سے زیرے کا استعمال وزن کو کم کرنے اور پیٹ کی چربی سے جان چھڑانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے :
1 – زیرے کا مشروب
زیرے کا مشروب تیار کرنے کے لیے پانی میں دو چمچے زیرہ ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ صبح اس کو اُبال کر چھان لیں اور مشروب میں آدھا لیموں نچوڑ دیں۔ مشروب کو دو ہفتوں تک نہار منہ پیجیے جس کے بعد آپ خود فرق ملاحظہ کریں گے۔
2 – دہی کے ساتھ پسا ہوا زیرہ
مؤثر طور پر وزن میں کمی کے لیے ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ.. 5 گرام دہی میں ملا کر روزانہ کھایا جا سکتا ہے۔
3 – شہد کے ساتھ زیرے کا مشروب
پانی مین 3 گرام پسا ہوا زیرہ حل کریں اور اس میں چند قطرے شہد کے ملا کر نوش فرمائیں۔
4 – لیموں اور ادرک کے ساتھ زیرے کا استعمال
وزن کم کرنے کے واسطے ایک اور حیران کن نسخہ بھی ہے۔ زیرے کے بیجوں کو لیموں اور ادرک کے ساتھ رات کے کھانے پر کسی بھی سبزی کے ساتھ تناول فرمایے۔ لیموں اور ادرک حراروں کو جلانے کے حوالے سے بھرپور قدرت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
وزن کم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھنے والے اس پکوان کو تیار کرنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں کچھ سبزیوں کو ابال لیں اور پھر چھاننے کے بعد اس پر زیرے کے کچھ بیج چھڑک دیں۔ اس کے بعد تھوڑا لیموں کا رس اور تازہ ادرک کے چند ٹکڑوں کو ملا دیں۔