Saturday, November 26, 2016

بیشک یہ چائے والا جیسا خوبصورت نہیں... لیکن


میں نے اس تصویر کو پہلی بار دیکھا تو روایتی انداز میں نظر انداز کر دیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی آسانی سے نظر انداز کیے جانے کے قابل تو نہ تھی ، بے اختیار جو بے ربط الفاظ ذہن کے نہاں خانوں سے نکل کر دل کی دیواروں پر دھک دھک دستک دینے لگے وہ تھے : 
درد __ حقوق __ محبت ، لمحہ فکریہ __ 
میں تمام عمر بھی قلم گھسیٹتا رہوں تو آپ کو وہ احساس نہیں دلا سکتا جو اس تصویر پر ایک بھرپور نظر ڈالنے سے آپ کے دل و دماغ میں جاگزیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بچہ بے شک چائے والے جیسی طلسمی شخصیت کا حامل نہیں لیکن مجھے یقین ہے بناوٹ سے پاک اس کے وجود میں ایک بے حد خوبصورت دل دھڑک رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے ہزار درجہ بہتر