Friday, November 25, 2016

عورت کا گهر... کونسا؟




کیا_واقعی_عورت_کا_کوئی_گھر_نہیں_ہوتا___
ایک بات بہت مشہور ہے کہ عورت کا کوئی گھر نہں ہوتا، پہلے وہ باپ کے گھرمیں رہتی ہے پھر میاں کے گھر اور پھر بیٹوں کے گھر۔
سننے میں کافی خوشنما لگتا ہے اورہماری خواتین میں یہ کافی مقبول ہے ۔
لیکن حقیقت کیاہے؟
حقیقت یہ ہے کہ عورت کے بغیر کوئی گھر،گھر نہیں ہوتا۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جس مکان میں فقط مرد رہتے ہوں ان میں محلہ کے لوگ جانا پسند نہیں کرتے ،تعلق رکھنا پسند نہں کرتے۔
اس طرح عزیز و اقارب بھی ایسے عزیز کے گھر نہیں جاتے جو تنہا رہتا ہو۔
اس مکان کو گھر کا درجہ کس وجہ سے ملتا ہے؟
کون اینٹوں سے بنے اس مکان میں محبت ،اپنائیت اور مسکراہٹیں شامل کرتی ہے؟
یہ اعزاز فقط عورت کی قسمت میں ہے۔
کوئی گھر عورت کے بغیر گھر کہلانے کے قابل نہیں ہوتا۔
عورت کا بیشک مکان ہو نہ ہو لیکن گھر عورت کا ہی ہوتا ہے، گھر عورت کے بغیر ادھورا اور نامکمل ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے۔۔۔۔؟؟؟